تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا ہے کہ انفارمیشن
ٹکنالوجی کے شعبہ کو ترقی دینے کے علاوہ ریاست کے تمام اضلاع میں دیگر
صنعتوں کو ترقی دینے کی ضرورت ہے ۔انہو ں نے
اسمبلی میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اضلاع ورنگل
کریم نگر اور کھمم میں آئی ٹی انکیوبیشن سنٹرس کو ترقی دینے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان سنٹرس کی تکمیل کے اقدامات کئے جائیں گے ۔